کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کی مارکٹ میںمسٹر پرشانت پاٹل سب کلکٹر آصف آباد کے ہاتھوں ایک راشن شاپ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس راشن شاپ کا کاغذ نگر کے رائس ملرس اسو سی ایشن کے زیراہتمام قیام عمل میں آیا ۔ مسٹر پرشانت پاٹل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدکورہ راشن شاپ میں راشن کارڈ پر 27 روپئے فی کیلو کے حساب سے دس کلو سونا مسوریچارل سربراہ کیا جائے گا مسٹر سی ایچ گنگنا صدر اسو سی ایشن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احکامات جاری کرنے کے بعد ہی اس راشن شاپ کا آغاز کیا گیا جہاں غریبوں کو سونا مسوری چاول راشن کارڈ دکھانے پر سربراہ کیاجائے گا۔ اس موقع پر اسو سی ایشن کے اراکین مسٹر کاسم سرینواس مسٹر جی گوپال مسٹر ناگا بھوشنم مسٹر مرلی دھر مسٹر رویندر مسٹر مکیشتور مسٹر کے وینکٹیشورلو مسٹر سریدھر کے علاوہ مسٹر ایشوریا تحصیلدار کاغذ نگر اور مسٹر بھومک انفوریمنٹ آفیسر جناب رفعت اللہ آر ٹی مسٹر مدھو سدھن آر آئی مسٹر بالاجی موجود تھے ۔