کاغذ نگر میونسپل آفس کی برقی سربراہی منقطع

کاغذ نگر۔ یکم جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میونسپل آفس کا برقی بلز کی ادائیگی بند کرنے پر برقی عہدیداروں نے برقی کنکشن منقطع کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر میونسپل آفس اور میونسپل واٹر پمپ کا بل یعنی جملہ 91لاکھ روپئے ادا کرنے کیلئے برقی عہدیداروں نے کئی مرتبہ میونسپل آفس کو نوٹس کی اجرائی کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی میونسپل آفس کی جانب سے برقی بل ادا نہ کرنے پر آج میونسپل آفس برقی لائن، میونسپل اسٹریٹ لائٹس اور واٹر پمپ برقی کنکشن کو منقطع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمشنر رامیش بابو نے برقی کنکشن منقطع کرنے کی تصدیق کی ہے۔