کاغذ نگر تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

کاغذ نگر 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کا رہنے والا سری کانت عمر 18 سال روزانہ آصف آباد ترکاری کا کاروبار کے سلسلہ میںآیا جایا کرتا تھا اسے تیراکی کا بہت شوق تھا۔ راستے میں پیدا واگو ندی میں تیرنے کی غرض سے اپنے رشتہ دار سائی کرن کے ساتھ گیا۔ وہ اونچائی سے پیداواگو ندی میں چھلانگ لگایالیکن پانی کے اوپر نہیں آیا بلکہ پانی کی تہہ میں ہی کہیں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ سائی کرن تھوڑی دیر انتظار کر کے اپنے رشتہ داروں کو آگاہ کرتے ہی پولیس اور فائر سرویس کے عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئیںاور نعش کو ڈھونڈ کر پانی کے باہر نکالا گیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔