کاغذنگر /17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر پریس کلب میں کاغذنگر پریس کلب کے انتخابات عمل میں آئے جس میں مسٹر رمیش کمار کو اعزازی صدر ، مسٹر گنڈم سرینواس کو صدر ، جناب رحیم رامیش اور مسٹر سنیل کمار کو نائب صدور ، جناب نور خان کو معتمد جناب آصف علی خان کو جوائنٹ سکریٹری ، مسٹر مدھوکر اور مسٹر سری کانت کو آرگنائزنگ سکریٹریز اور جناب معراج خان کو خازن منتخب کیا گیا اور مشاورتی کمیٹی میں مسٹر تروپتی ، مسٹر مہیندر ، مسٹر چاری اور جناب محمد عابد علی کو شامل کیا گیا ۔ اس موقع پر نومنتخب صدر مسٹر گنڈم سرینواس نے مخاطب کیاکہ کاغذنگر کے نامہ نگاروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے وہ حتی الامکان کوشش کریں گے ۔ انہوں نے تمام اردو اور تلگو روزناموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا ۔