کاغذنگر /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے محکمہ بلدیہ میں تلنگانہ حکومت کی نئی متعارف کردہ اسکیم ’’ آسرا ‘‘ کے تحت عمر رسیدہ افراد بیوہ اور جسمانی معذور افراد کو ایک ہزار روپئے اور پندرہ سو روپئے مسٹر پرشانت پاٹل سب کلکٹر آصف آباد مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور اور شریمتی ودیاوتی میونسپل چیرپرسن کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ مسٹر پرشانت پاٹل نے کہا کہ وظیفہ آئندہ ماہ سے بینک کے ذریعہ حکومت کی جانب سے دیا جائے گا ۔ اپنا پانا بینک کا اکاونٹ نمبر محکمہ بلدیہ میں درج کروائیں ۔ مسٹر کونیرو کونپا نے کہا کہ کاغذنگر میں 28 میونسپل وارڈس میں عمر رسیدہ افراد بیوہ خواتین اور جسمانی معذور افراد کو حکومت کی جانب سے وظیفہ دیا جارہا ہے جو مسٹر کے راج شیکھر ریڈی چیف منسٹر کے انتخابی وعدوں کی ایک اہم کڑی ہے ۔