کاغذنگر ۔ 26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے حکام کی اطلاع کے بموجب گوندیا تا سکندرآباد ایک نئی ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے جو ہفتہ میںصرف تین دن پیر ‘ بُدھ اور ہفتہ گوندیا تا سکندرآباد چلے گی نیز سکندرآباد تا گوندیا یہ ٹرین منگل ‘جمعہ اور اتوار چلائی جائے گی ۔ یہ ٹرین گنودیا سے نکل کر ناگپور ‘ بلہارشاہ ‘ کاغذنگر ‘ بیلم پلی ‘ منچریال ‘ رام گنڈم ‘ پداپلی ‘ کولہ نور ‘ قاضی پیٹ جنکشن اور جنگاؤں میں توقف کر کے سیدھے سکندرآباد اسٹیشن پہنچے گی ۔ یہ ٹرین سکندرآباد اسٹیشن سے صبح 6بجکر 15منٹ کو نکل کر 12بجکر 52 منٹ پر کاغذنگر پہنچے گی ۔