کاغذنگر میں وظیفہ سے محروم افراد کو اطلاع

کاغذنگر ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر کاغذنگر کی اطلاع کے بموجب عمررسیدہ اور جسمانی معذور افراد جو مشین کی ٹکنیکل خرابی کی وجہ سے تین ماہ سے وظیفہ سے محروم ہیں اُن کی دوبارہ تصویر اور انگلیوں کے نشانات متعلقہ میونسپل وارڈس میں لئے جارہے ہیں۔ 28 جون تک عمررسیدہ اور جسمانی معذور افراد تصویر اور انگلیوں کے نشان متعلقہ نمائندوں کو دیں تو آئندہ ماہ سے انھیں وظیفہ جاری ہوجائے گا ۔ 28 جون کے بعد کسی کی فریاد نہیں سنی جائے گی۔