کاغذنگر میں مہا سبھا کا انعقاد

کاغذنگر /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے سنتوش فنکشن ہال میں
AITUC کے زیر اہتمام ایک مہاسبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مسٹر جی ملیش سابق کن اسمبلی اور مسٹر ویدس ڈسٹرکٹ سکریرٹی مہمانان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں مسٹر ایپا شنکر کو صدر ، مسٹر این شیواجی اور احمد کو نائب صدور مسٹر امن سنگھ کو جوائنٹ سکریٹری اور مسٹر ناگولہ شنکر کو خازن منتخب کیا گیا ۔ مسٹر جی ملیش نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ AITUC کے ذریعہ ہی غریبوں کا بھلا ہوسکتا ہے ۔ اس لئے اس سماجی تنظیم کو مستحکم بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دیڑھ ماہ کے عرصہ سے سرپور پیپرلمز بند پڑی ہے جس کی وجہ کنٹراکٹ لیبر تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ فیاکٹری کی انتظامیہ بھی خاطر خواہ جواب نہیں دے رہی ہے ۔ اس لئے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے فیاکٹری کی حالت زار سے واقف کروانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ چلو حیدرآباد ‘‘ پروگرام کا انعقاد بہت جلد عمل میں آرہا ہے ۔ جس میں اسمبلی کے روبرو دھرنا دینے اور چیف مسنٹر کو ایک یادداشت پیش کرنے کا پروگرام شامل ہے ۔ اس موقع پر مسٹر اودیلو مسٹر راجنا مسٹر سنجیو ، مسٹر شیواجی اور شنکر موجود تھے ۔