کاغذنگر میں عازمین حج کی سہولت کیلئے اقدامات

کاغذنگر ۔ 29ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تربیتی حج کمیٹی رکن جناب خواجہ عارف الدین کاغذ نگر اور آصف آباد ضلع کے مختلف منڈلوں سے حج کیلئے جانے والوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی ۔ بعد ازاں دارالانصار  چیرٹیبل ٹرسٹ آفس میں مقامی اردو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومت کی جانب سے 2جنوری 2017ء کو حج کو جانے سے متعلق فارم اور آن لائن کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عادل آباد ‘ منچریال ‘ نرمل اور آصف آباد ضلع کے تمام حاجیوں کو تربیت اور تفصیلی جانکاری دی جارہی ہے ۔ آصف آباد ضلع حجاج کرام کی سہولت اور 2017ء میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کی رہبری کیلئے آصف آباد ضلع انچارج کے طور پر محمد  مغنم احمد فون نمبر 9440086037 اور خلیل الدین فون نمبر 8341903439 مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں سے حج سے تعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ چیرمین عبدالرحیم ‘ٹی آر ایس میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف اور مسلم میناریٹی قائدین ذاکر قریشی ‘ ایم اے حسین ‘ محمد قدیر بھی موجود تھے ۔