کاغذنگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اجلاس

کاغذنگر /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے سنتوش فنکشن ہال میں بی جے پی پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں مسٹر بھومیا ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ مسٹر بھومیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے جو انتخابی وعدے کئے تھے وہ مکمل کرنے سے قاصر رہے جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان ہیں ۔ کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے تعلق سے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے ۔ نیز برقی کی سربراہی کو یقینی نہیں بنایا گیا اور وقت پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں ۔ اس تعلق سے مسٹر امیت شاہ صدر بھارتیہ جنتا پارٹی 22 اگست کو حیدرآباد تشریف لارہے ہیں وہ جلسے سے مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے کثیر تعداد میں بی جے پی کے اراکین کو شرکت کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مسٹر اے وینکٹیشم کنوینر حلقہ اسمبلی سرپور ، مسٹر مرلیدھر ڈسٹرکٹ انچارج ، مسٹر گوتے شیام سندر ، مسٹر وینکٹیشور گوڑ ، مسٹر امرسنگھ تلاوت سابق منسٹر مسٹر اوم پرکاش تیواری موجود تھے ۔