کاغذنگر میں آبپاشی کیلئے مؤثر اقدامات کاتیقن

کاغذنگر۔30جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کاویٹی سمیا رکن اسمبلی سرپور نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائنز اریگیشن منسٹر سے نمائندگی کی تھی تاکہ حلقہ اسمبلی سرپور کے پانچ منڈلوں سرپور ‘ دہے گاؤں ‘ کوٹھالہ ‘ بچور اور کاغذنگر کے کسانوں کیلئے تالاب‘ چیک ڈیم تعمیر کئے جائیں تاکہ کسانوں کی اراضی کو پانی کی سربراہی کی جاسکے ۔ اب مسٹر ہریش راؤ اریگیشن منسٹر سے نمائندگی کر کے بجٹ کی منظوری دلوائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مذکورہ منڈلوں کے صدور مسٹر گجی واسودیو‘ مسٹر جگاگوڑ ‘ مسٹر رکم گوڑ کے علاوہ مسٹر شیام راؤ ‘ کیرتی سرینواس‘ سریش یادو اور جناب محبوب موجود تھے ۔