کاغذنگر مسلم میناریٹی فنکشن کے ٹینٹ ہاؤز کا ٹنڈر محمد تاج کے حق میں

کاغذنگر ۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں موجود مسلم میناریٹی فنکشن ہال میں گذشتہ کچھ دنوں سے فنکشن ہال میں ٹینٹ کے سامان کی سپلائی کو لیکر تجسس تھا لیکن 20اپریل کو کاغذ نگر مسلم میناریٹی فنکشن ہال کمیٹی صدر ذاکر قریشی ‘ جنرل سکریٹری محمد آصف حسین اور خان محمد محمود ‘ تحصیلدار کاغذ نگر کے سریش ‘ میونسپل کونسلر محمد جانی میاں اور مقامی مسلم قائدین کے روبرو فنکشن ہال میں ٹینٹ کے سامان کی سپلائی کرنے کیلئے ٹنڈر طلب کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر کاغذ نگر مستقر کے ساتھ مسلم ٹینٹ ہاؤز کے مالکین نے ٹنڈر ڈالا گیا اور تمام اراکین فنکشن ہال اور تحصیلدار کے روبرو ٹینٹ ہاوز ٹنڈر کھولا گیا اور سب سے کم داموں میں ٹینٹ ہاؤز کے سامان کو سپلائی کرنے کیلئے ٹنڈر ڈالنے والے محمد تاج ’’ رائل ٹینٹ ہاؤز ‘‘ کے حق میں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے مسلم میناریٹی فنکشن ہال میں شادی بیاہ کرنے والے لوگوں کو کم داموں پر ٹینٹ ہاوز کے سامان کی سپلائی کرنے کی غرض سے ٹنڈر طلب کیا گیا تھا اور جملہ 7لوگوں میں سب سے کم رقم پر یعنی عوام سے 92%فیصد سبسیڈی کی بنیاد پر رائل ٹینٹ ہاؤز مالک محمد تاج کے حق میں دیا گیا اور محمد تاج میناریٹی فنکشن ہال کمیٹی کو سال میں 66ہزار روپیہ رقم ادا کرنا ہوگا ۔ اس طرح سے مسلم میناریٹی فنکشن ہال میں شادیتقریب یا کوئی بھی پروگرام کو انجام دینے والوں سے جملہ رقم پر صرف 8% رقم ہی وصول کی جائے گی ۔ اس موقع پر مقامی مسلم قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔