کاغذنگر محکمہ ڈاک کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل

کاغذنگر /22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر محکمہ ڈاک ہڑتال آج یعنی 22 مئی کو دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب 21 مئی سے محکمہ ڈاک ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ اس موقع پر محکمہ ڈاک ملازمین نے کہا کہ کملیش چندرا کمیٹی کی سفارش کے مطابق تمام سنٹرل مرکزی ملازمین کو عمل آوری ہو رہی ہے ۔ لیکن صرف محکمہ پوسٹل ڈاک نے ملازمین میں کملیش کمیٹی کی سفارش عمل میں تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت محکمہ ڈاک ملازمین کی مسائل کی یکسوئی کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔ اس لئے جلد سے جلد کملیش چندر کمیٹی سفارش عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور غیر معینہ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔