کاغذنگر /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ میونسپل الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد چند میونسپل کونسلرس نے مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور سے ملاقات کرکے صدرنشین بلدیہ اور نائب صدرنشینبلدیہ کے انتخاب کے سلسلہمیں ان سے تعاون کیاپیل کی ہے جن میں شریمتی وائی جئے لکشمی ، مسٹردیش مکھ سرینواس ، مسٹر گریش کمار ، مسٹر سیڈم سرینواس ، مسٹر شیو پرساد اور شریمتی وائیڈیا سریکھا میونسپل کونسلرس شامل ہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی سرپور کے علم میں یہبات لائی کہ ان کے علاوہ آزاد امیدوار بھی مسٹر کونیرو کونپا سے بے حد متاثر ہیں ۔ اس لئے انہی کی سرپرستی میں صدرنشین بلدیہ اور نائب صدر نشین بلدیہ کا انتخاب چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کاغذنگر میں 28 میونسپل وارڈس ہیں جن میں 13 ٹی آر ایس پارٹی کے میونسپل کونسلرس نے کامیابی حاصل کی لیکن چند ناگزیر حالات کی بناء پر نہ صرف ٹی آر ایس بلکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے چند میونسپل کونسلرس مسٹر کونیرو کونپا کی سرپرستی کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں ۔ اب وقت ہی بتائے گا کہ صدرنشین بلدیہ کا عہدہ ٹی آر ایس پارٹی کے نمائندہ کو ملے گا یا بہوجنا سماج پارٹی کے نمائندے کو ملے گا ۔ اس موقع پر کے کرشنا ، ایم پرساد اور دیگر موجود تھے ۔