کاشتکاروں کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

گمبھی راؤ پیٹ /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیسکوپ چیرمین کونڈروی راویندر راؤ نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ ان کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے وہ آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں Primary Agricultural Co-op Society کے ایک اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ Co-op Society کے ذریعہ کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر مختلف اسکیمات کے ذریعہ مالی امداد کی جارہی ہے اور انہیں ریاست بھر میں کروڑوں روپئے کی رقم بطور قرض ادا کئے جارہے ہیں تاکہ مالی بحران کا شکار کسان Society کے ذریعہ قرض حاصل کرتے ہوئے اپنی فصل کو بہتر طور پر حاصل کرسکے ۔ راویندر راؤ نے کہا کہ Society کے ذریعہ معمولی شرح سود پر قرضوں کے علاوہ انہیں اعلی اقسام کے کھادیں ۔ زرعی مقاصد کیلئے استعمال کیا جانے والا مشنری سامان اور آئی کے پی کے ذریعہ دھان کے خریدی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں ان کے دھان کو اچھی قیمت ادا کرتے ہوئے دھان خریدے جاسکے ۔ انہوں نے ضلع کریم نگر میں Society کی جانب سے ا نجام دئے گئے فلاحی کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ Society کا گمبھی راؤ پیٹ 1960 قیام عمل میں آیا جس میں اب تک 3958 ارکان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بنک کے ذریعہ 410.45 لاکھ روپئے بطور قرض دئے گئے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ملوگاری پدما ، ایم پی پی گنگا ساہوا کے علاوہ Satyam Rao ، عبدالوحید ، جمشید علی ، تمہید علی ، ورایت ، احمد لنگم وغیرہ موجود تھے ۔