کار کی ٹکر سے ہلاک

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے بتایاکہ متوفی شخص کی شناخت نہیں ہوپائی جو آغاپورہ علاقہ میں ایک نامعلوم کار کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم کار اس شخص کو ٹکر دینے کے بعد فرار ہوگئی ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے بتایا کہ 28 اپریل کی رات یہ حادثہ آغاپورہ میں پیش آیا تھا ۔ متوفی شخص کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے ۔