حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں کل رات کار کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب پی ارون کمار 26 سالہ پیشہ طالب علم ساکن گولی پورہ مراد نگر حیدرآباد کل رات اس کے دوست متیم کے ساتھ بائیک نمبر TS 11 EF 2421 پر گنیش نمرجن کیلئے لاری حاصل کرنے شاہ پورآیا تھا، جہاں ایک تیز رفتار کار نمبر AP 23 AG 3445 مہیندرا ویریٹو نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں ارون کمار برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کردیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔