کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں کل رات کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی کمار 38 سالہ ساکن پدا تپرابائیک پر جارہا تھا کہ حیدرآباد سے بنگلور کی سمت جانے والی ٹاویرا کار نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں بی کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد رورل پولیس سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کر کے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔۔