راجمنڈری 31 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) گوداوری ضلع میں لب سڑک کنال میں ایک کار گرجانے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ کنڈل پالم گاؤں میں پیش آیا جہاں یہ خاندان راجولی گاوں میں نیا سال منانے جا رہا تھا ۔ پولیس کے بموجب ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور کار کنال میں جا گری ۔ وہاں پہونچنے کے بعد پولیس نے نعشیں نکال لیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ مہلوکین کی 50 سالہ جی گوپی کرشنا ‘ اس کی والدہ 70 سالہ سرسوتی اور اس کی بہنوں 40 سالہ بی اماگی اور 42 سالہ ایم سبالکشمی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔