کار میں دم گھٹنے سے کمسن ہلاک

کاکیناڈا /3 اکٹوبر (آئی این این ) مشرقی گوداوری کے پداپورم منڈل کے تحت واجولہ ٹاون میں پیش آئے ایک انتہائی دلخراش واقعہ میں ایک تین سالہ کمسن بچہ اتفاقی طور پر اندر سے مقفل ہوجانے والی کار میں دم گھٹنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ تین سالہ بچہ دتو سکھا لاج کے باہر پارک کی ہوئی کار میں کھیل رہا تھا کہ کار کا دروازہ اتفاقی طور پر اندر سے مقفل ہوگیا۔ جس کے شیشے بھی چڑھے ہوئے تھے ۔ کچھ دیر بعد ماں باپ نے تلاش شروع کی جو بالآخر کار میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اور دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔