کار الٹ جانے سے ایک ہلاک اورتین افراد زخمی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ کوم پلی میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں کار الٹ جانے کے سبب تین انجنیئرنگ طلبہ زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب اس حادثہ میں انیل جو بی ٹیک کا طالب علم ہے تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اور زخمیوں کو دوخانہ منتقل کیا ۔