حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) آر ٹی بس اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں چار میڈیکل طلبہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ کریم نگر کے منڈل تگالہ گنٹے پلی کراسنگ پر پیش آیا۔ پولیس تفصیلات کے مطابق کریم نگر منڈل نگنور پریتھا میڈیکل کالج میں دوسرے سال کے طلبہ پگڈاپلی منڈل دی گنڈا موضع کے گورے نانی عمر 22 سال پرکال کے چرنجیوی نوا کانت 22 سال، محبوب نگر ضلع اچم پیٹ کے تخاوت مہیش نائیک 22 سال، حیدرآباد کے بوڈو اپل راجوری 22 سال امتحان دینے کے بعد کریم نگر کے لئے بذریعہ کار روانہ ہوئے۔ تگالا گنٹے پلی کراسنگ کے پاس کریم نگر سے منچریال جارہی آر ٹی سی بس سے اُن کی کار ٹکرا گئی ۔یہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار ، بس کے اگلے حصے میں پوری طرح پھنس چکی تھی ۔ آر ٹی سی بس کو بریک لگانے کے باوجود بھی کچھ فاصلے تک کار کو گھسیٹ کر لے گئی۔ بریک لگانے کے سبب بس میں سوار بعض مسافرین معمولی زخمی ہوئے ہے جنہیں 108 ایمبولینس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کردیا گیا جبکہ طلبہ کی نعشوں کو کریم نگر سرکاری دواخانہ لے جایا گیا۔ پھنسی ہوئی کار کو کرین کی مدد سے نکالا گیا۔