نظام آباد:13؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دی گئی درخواستوں پر خصوصی سروے کی جارہی ہے اور کار کردگی کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پردیش کانگریس کے سابق صدر مسٹر ڈی سرینواس نے کل منورکا پو کلیانہ منڈپم میں کانگریس کے درخواست گذاروں کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ایک ایک ڈویژن سے تقریباً10 درخواستیں حاصل ہوئی ان درخواستوں پر سروے کیاجائیگا اور سروے کی بنیاداور درخواست گذاروں کی کار کردگی پر ہی ٹکٹ دیا جائیگااور اندرون دو تین دن میں یہ مرحلہ کو تکمیل کیا جائیگا۔
کانگریس ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد میں سے تمام کو ٹکٹ حاصل نہیں ہوگاکسی ایک کو ٹکٹ حاصل ہوگا ٹکٹ حاصل نہ ہونے والے امیدوار مایوس نہ ہو ان تمام کارکنوں کے ساتھ ہمدردی رہے گی۔ ٹکٹ حاصل ہونے والے امیدوار کی کامیابی کیلئے تمام افراد جدوجہد کریں اور اس سے کانگریس کی کامیابی ہوگی اور نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے قبضہ کو برقرار رکھنے اور شہر کی ترقی میں ضامن بننے کی خواہش کی۔ شہر نظام آباد میں انڈر گرائونڈڈرینج، بائی پاس روڈ اور دیگر کئی ترقیاتی کام انجام دئیے گئے اور آئندہ بھی ان کاموں کو جاری رکھا جائیگا نظام آباد شہر کی ترقی کانگریس پارٹی سے ہی یقینی ہوگی دیگر پارٹیوں سے نہیں ہوگا۔ مسٹر ڈی سرینواس نے کہا کہ عہدہ عارضی ہوتے ہیں آتے ہیں اورجاتے ہیں کانگریس کارکن اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔ کانگریس ایک واحد جماعت ہے جو تلنگانہ کو قیام کیا ہے
اور سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی عوام کے احساسات و جذبات کو بلند کیا ہے اور اس سے تلنگانہ عوام کے عزت و نفس کو بلندی حاصل ہوئی ہے۔ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 50 ڈویژن میں سے 39 ڈویژن پر کانگریس کی کامیابی یقینی ظاہر کی لہذا تمام افراد کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریںاور کانگریس کے فلاحی کاموں سے عوام کو واقف کروائیں اس موقع پر مسٹر ڈی سرینواس نے تمام افراد سے عہد بھی کروایا ۔ اس جلسہ میں ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، پی سی سی سکریٹری ڈی سریندر، رتناکر، ضلع وقف کمیٹی صدر جاوید اکرم، سابق رکن اسمبلی ستیش پوار،کیلاش و دیگر بھی موجود تھے۔