کارڈف ایشیس 2015ء کے پہلے مقابلہ کا میزبان

لندن ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم امید کررہی ہیکہ تاریخ ان کے ساتھ پھر ایک مرتبہ ہوگی جیسا کہ 2015ء ایشیس سیریز کا پہلا مقابلہ کارڈف میں منعقد ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے آج اپنے گھریلو سیزن برائے 2015ء کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب 8 جولائی کو پہلا ٹسٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا اور اس اعلان کے بعد حیران کن احساس دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ ایشیس سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 5-0 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی تھی جبکہ 2009ء میں جب پہلا مقابلہ کارڈف میں منعقد کیا گیا تھا تب جیمس اینڈرسن اور مونٹی پینیسر نے آخری وکٹ کیلئے غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو امکانی شکست سے محفوظ رکھنے کے علاوہ مقابلہ کو ڈرا کیا تھا۔