الصوریہ کمپنی سعودی عرب کے کارپٹس کا ذخیرہ : ایم ڈی عبداللہ حمدان الصوریہ
حیدرآباد۔3مارچ(سیاست نیوز) سعودی عرب کی ممتازکارپٹ کمپنی الصوریہ کے تیار کردہ کارپٹس کے نئے شوروم کارپٹ پلازا کا سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی پر افتتاح عمل میںآیا۔ اس موقع پر ایم ڈی عبداللہ حمدان الصوریہ نے میڈیا کوبتایاکہ پچھلے ساٹھ سالوں سے الصوریہ ہمہ اقسام کا کارپیٹس تیار کررہا ہے اور دنیا کے65ممالک میںہمارے آئوٹ لیٹس کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمہ اقسام کے معیاری کارپٹس کی تیاری کے ذریعہ الصوریہ نے دنیا بھر میںمقام بنایا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کارپیٹس تیار کرنے والے الصوریہ کمپنی کو بہترین کارپیٹس کی تیاری کے لئے خلیجی ممالک میںپہلا اور دنیامیںچوتھا مقام حاصل ہے ۔عبداللہ حمدان الصوریہ نے بتایا کہ ہندوستان میں تلنگانہ اور شہر حیدرآباد میںہمہ اقسام کے منفرد کارپٹس استعمال کرنے والوں کی اکثریت ہے اور تجارت کے لئے یہاں کاماحول بھی کافی سازگار ہے اور ہمیںامید ہے کہ حیدرآباد میںہمارے کارپٹ پراڈکٹس مقبولیت کی اونچائیوں کو چھوئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ڈی کارپٹ پلازا کے اے ایم انیس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ کئی دہوں سے ہم کارپٹ انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ الطاف محمدالصوریہ ریجنل مینجر ساوتھ ایشیاء نے کہاکہ ہم نے دہلی میںہمارا نارتھ انڈیا دفتر قائم کیاہے جبکہ بنگلور میںساوتھ انڈیا دفتر کاقیام عمل میںلایاہے۔ خواجہ اظہر معین الدین انیس ایم ڈی کارپٹ پلازا حیدرآباد نے بتایاکہ مساجد ‘ گھروں ‘ شادی خانوں کے علاوہ ریسورٹس کے لئے تیار کئے جانے والے ہمارے کارپٹس کی معیاری کوالیٹی ہی ہماری پہنچان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الصوریہ کمپنی کے نئے ڈیزائن اور نئے کارپٹ پراڈکٹس کارپٹ پلازا میںگراہکوں کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔الصوریہ ایریہ مینجر ناباجیوتی سائی کیا کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔