کارپوریٹ کمپنیوں کا گھیراؤ کرنے پولٹری مالکین کا انتباہ

کلواکرتی۔11؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولٹری فارم مالکین نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت ان کارپوریٹ کمپنیوں کے خلاف ایکشن نہیں لے گی تو فارم مالکین چہارشنبہ سے ان کے خلاف سخت احتجاج پر اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارپوریٹ کمپنیاں جہاں چوزوں کو بالکل کم قیمت پر خرید رہے ہیں وہیں مہینگے اناج فراہم کرتے ہیں۔ جب یہ فارم مالکین دن رات کی محنت کے بعد جب مرغی فروخت کرتے ہیں تو یہی مالکین بہت ہی کم قیمت پر خریدتے ہیں اخبار میں موجود قیمت سے بھی 15 روپئے کم خرید کر ان فارم مالکین کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں تاکہ نقصانات سے بیزار ہو کر یہ فارمس بند ہو جائیں جس کے بعد مکمل ان کمپنیوں کا مارکٹ قبضہ پر قائم ہو ۔ لہذا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان چھوٹے کسان فارم مالکین کے لئے آگے آئے اور ان کمپنیوں پر سخت نگرانی کرے ورنہ یہ مالکین ان کمپنیوں کے خلاف اتر آئیں گے اور کمپنیوں کا گھیراؤ کرتے ہوئے کمپنیوں کو مقفل کر دیں گے ۔ اس موقع پر کئی ایک فارم مالکین موجود تھے ۔