کارپوریٹ ٹیبل ٹینس کپ 2016ء

حیدرآباد ، 28 مارچ (ای میل) ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر ٹیبل ٹینس کو مقبول، آفاقی اور تمام شعبوں کی شمولیت والے کھیل کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کے طور پر اسٹاگ ٹیبل ٹینس اکیڈیمی کے زیراہتمام کارپوریٹ ٹیبل ٹینس کپ اتوار 3 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے۔ ابراہیم خان کے مطابق انٹری کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ ہے۔ رجسٹرڈ شرکاء ہفتہ 2 اپریل کو صبح 10 بجے تا شام 7 بجے فری پریکٹس سیشن سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ٹیم چمپئن شپس، مین اینڈ ویمن سنگلز اور ڈبلز؍ مکسڈ ڈبلز کے ایونٹس ہوں گے۔ انٹریز ای میل sttahyd@gmail.com پر بھیجتے ہوئے 31 مارچ تک رجسٹریشن و ادائیگی انٹری فیس کی تکمیل کرسکتے ہیں۔