کارپوریٹ شعبہ میں روزگار ، حسینی علم میں ٹاٹا کمپنی کا آج اورینٹیشن پروگرام

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پرانا شہر کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو مختلف کارپوریٹ شعبہ جات میں روزگار کی فراہمی کی غرض سے ٹاٹا کمپنی کی جانب سے مختلف کورسیس کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں یکم جون کو حیدرآباد مہیلا منڈل حسینی علم میں ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد ہوگا جس میں ٹاٹا کمپنی کے نمائندے شرکت کریں گے اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو مختلف کارپوریٹ شعبہ جات میں درکار روزگار کے مواقع سے واقف کروائیں ۔ طلباء کو BOP CRM Executive, Retail Sales Associate, BFSI Business Development Executive, BFSI Debt Recovery Agent, Auto Technician اور Auto Sales جیسے کورسیس کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ ان کورسیس کی مدت 6 ہفتوں سے لے کر 13 ہفتوں تک ہوگی ۔ دسویں جماعت سے لے کر گریجویٹ طلباء ان کورسیس کی تربیت کے اہل ہیں ۔ پروگرام کی صدارت سماجی کارکن محمد امام تحسین کریں گے ۔ صدر روٹری کلب حیدرآباد سنٹرل کپل دیو اور سماجی کارکن رانی تھوٹا بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گی ۔ پروگرام میں شرکت کے خواہش مند طلباء یکم جون کو 040-65711821 ۔ 9247359593 پر ربط کر کے اپنے نام رجسٹریشن کروالیں ۔۔