کارپوریٹ اسکولوں میں غریب طلبہ کے مفت داخلہ پر زور

کاغذ نگر :30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر گھن پور مرلیدھر بانی و کرسپانڈنٹ نے کاغذ نگر کے محلے بالا نگر میں سوپر بھارت اسکول آف ایکسلنس کا قیام عمل میں لایا ۔ اس اسکول کے افتتحی پروگرام میں حیدرآباد کی مشہور شخصیت اور جے اے سی چیر مین تلنگانہ مسٹر پروفیسر کودنڈا رام نے شرکت کی ۔ اس موق عپر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر اسنان کیلئے تعلیم ضروری ہے تعلیم کے ذریعہہی اخلاق انسان میں آیت ہیں آج کے نونہال کل بڑے ہوکر ایک اچھے شہری بنیں گے اور ملک کی خدمت کر کے اپنے ماں باپ کا نام روشن کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں اگر اساتذہ خصوصی دلچسپی لیں لیں تو طلباء کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے کارپوریٹ اسکولس میں ہونہار غریب طلباء داخلہ لینے سے قاصر ہیں اگر انہیں کارپوریٹ اسکولس میںداخلہ مفت دیاجائے تو کارپوریٹ اسکولس کی شہرت میں چار چاند لگ جائیں گے ۔ اگر کارپوریٹ اسکولس کے ذمہ داران دو اندیشی سے کام لیں تو یہ ادارے دن دونی رات چوگنی ترقی کرسکتے ہیں ۔ مسٹر گھن پور مرلیدھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہہدا میں ماہر تجبرہ کار اساتدہ کا تقرر عمل میں لایا گیا جنہیں عصری تعلیم کا اچھا خاصہ تجربہ ہے اس مدرسہ میں غریباور مستحق 10 فیصد طلباء اور طالبات کو فید داحلہ بھی دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اولیائے طلباء سے اپیل کی کہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو سوپر بھارت اسکول میں داخلہ دلوائیں ۔ اس موقع پر مسٹر روی کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس مسٹر اے ناگیشور راو ورنگل ، مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر ، مسٹر دیواجی منڈلایجوکیشن آفیسر ،مسٹر امرسنگھ تلاوت سابقہ منسٹر ،مسٹر کشور کمار جے اے سی کنویرن ،ڈاکٹر سرینواس ،مسٹر گھن پور پرکاش موجود تھے۔