ورنگل۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کی خدمت کو نصب العین بنالیں ‘ منتخب کارپوریٹر علاقہ میں تمام بلدی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ نے افضل نگر میں ٹی آر ایس کارپوریٹر جناب محمد ابوبکر ایڈوکیٹ کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہاں کی عوام نے ابوبکر کو دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب کیا ۔ کارپوریٹر کی ذمہ داری رہتی ہے کہ وہ عوام کے توقعات پر اتریں اور ہمیشہ ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے تیار رہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی ‘ محمد ایوب خان ‘ محمد عابد الدین ‘ عبدالرحیم ‘ محمد یعقوب ‘ محمد اختر ‘ محمد آصف ‘ محمد جعفر ‘ محمد سرور و دیگر موجود تھے ۔