کریم نگر ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کارپوریشن کے دفتر میں مختلف شعبہ جات کا کمشنر سری کشن نے اچانک ہی تنقیح شروع کردی ۔ دفتر کے تقریباً تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے ملازمین کی حاضری کام کا طریقہ کار رجسٹر کی تنقیح کی ۔ نلوں کے کنکشن کی منظوری ، سیول کاموں سے متعلقہ ایم بی ایس ، جائیداد ٹیکس کیلئے دی گئی نوٹس کا ریکارڈ ، ریکارڈ روم ، پیدائش اور فوت ہونے کے سرٹیفیکٹ کی اجرائی کا رجسٹر ریونیو شعبہ کے نلوں کے بلس ، جائیداد ٹیکس کی وصولی کا روم ، کمپیوٹر روم اور نئے تعمیری کمروں کا کام کا مشاہدہ کیا ۔ مجلس بلدیہ کو آنے والے افراد مختلف کام کے سلسلے میں بار بار آنے کی تکلیف نہ دیں اور وقت مقررہ پر کام کردیا جائے ۔ قانون و قاعدے کے مطابق کام ہوجانا چاہئے ۔ وقت ضرورت جس کام کو کرنا ہے اس کی فائل فوری مل جائے اس طرح سے رکھ لیا جائے ۔ ہر کام کے رجسٹر انہیں بتادیا جائے ۔ صرف کام کی فائل کو رکھ لیا جائے ۔ کلکٹر سری کشن لٹکر نے حکم دیا اس کے ساتھ اے سی سی اما دیوی ، آر او مقصود مرزا ، صفائی کے نگران کار ہنمنت ریڈی ، راج منوہر وغیرہ شریک تھے ۔