کارٹن باکس تیار ساز کمپنی میڑچل میں آتشزدگی ، ڈی سی ایم بھی جل کر خاکستر

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ ایدولہ آباد میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارٹن باکس تیار کرنے والے گودام میں اچانک لگی آگ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اسی دوران سامان منتقل کرنے والی ایک ڈی سی ایم لاری بھی آگ کی زد میں آکر خاکستر ہوگئی ۔ مقامی عوام کی مدد سے پولیس نے فوری آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا اور طویل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں تقریباً 5 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے فی الحال نقصا ن کے تخمینہ کی توثیق نہیں کی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔