پُرتعیش زندگی گذارنے کا شوقین کار ڈرائیور اور ساتھی گرفتار
حیدرآباد۔/28ستمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے ایک کار ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جو کاروں کو کرایہ پر حاصل کرکے دھوکہ دہی کے ذریعہ انہیں فروخت کردیا کرتے تھے۔ پولیس کے بموجب 31 سالہ غلام معین الدین ساکن کرما گوڑہ مادنا پیٹ جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے پُرتعیش زندگی کا عادی ہے۔ غلام معین الدین اکثر اپنے دوستوں سے قرض حاصل کیا کرتا تھا اور اس کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں دوستوں نے اسے قرض دینا بند کردیا تھا۔ مذکورہ کار ڈرائیور نے آسانی سے روپیہ کمانے کی غرض سے اپنے ایک ساتھی 42 سالہ خواجہ عاصم الدین عرف عارف متوطن خان پورہ ضلع کریم نگر کی مدد سے نیو انڈیا کارس ٹراویلس کے پروپرائٹر اویس احمد سے شادی تقریب کیلئے ایک کار کرایہ پر حاصل کی اور اسے مقررہ وقت پر واپس لوٹا دیا اور اس کے اخراجات بھی ادا کردیئے۔ مذکورہ دھوکہ بازوں نے اویس احمد کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان سے 7 قیمتی کاریں لیز پر حاصل کی اور بعد ازاں ان گاڑیوں کو فروخت کردیا۔ اویس احمد کی جانب سے مسلسل اصرار پر وہ اطمینان بخش جواب نہ دینے کے نتیجہ میں ایک شکایت درج کرائی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام معین الدین اور خواجہ عاصم الدین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 7 مسروقہ کاریں جن کی مالیت 74 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلی اور 2.25 لاکھ نقد رقم بھی ضبط کرلی۔ گرفتار ملزمین کو بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار ڈرائیور کو سی سی ایس پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر سال 2013 میں ایک مقدمہ درج کیا تھ