کاروبار میں نقصان اور بے روزگاری سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان اور بے روزگاری سے دلبرادشتہ ایک شخص نے ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 46 سالہ اچھوت راؤ نے ایچ ایم ٹی کالونی کے علاقہ میں ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اچھوت راؤ سرینواس نگر کالونی علاقہ کے ساکن جگن موہن راؤ کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ 2 ماہ سے کافی پریشان تھا کاروبار میں نقصان کے بعد راؤ روزگار کی تلاش میں مصروف تھا ۔ تاہم مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔