حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) تیز رفتار کار الٹ جانے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون آج نمس ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ پی مادھوی لتا جس کا تعلق ضلع رنگاریڈی کے شاہ پور نگر سے ہے /30 اپریل کو اپنے دیگر ارکان خاندان کے ہمراہ ضلع کرنول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے کار میں جارہی تھی کہ ٹائر اچانک پھٹنے سے کار الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں مادھوی شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے نمس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔