کارتک اور پانڈیا ورلڈ الیون میں شامل

ممبئی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور ہندوستان کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے۔ورلڈ الیون میں پاکستان اور ہندوستان کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز سے ہائی پروفائل ٹوئنٹی 20 چیریٹی میچ کی الیون میں ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، تھشارا پریرا اور راشد خان بھی شامل ہیں، قیادت ایان مورگن کے ہاتھوں میں ہوگی۔