کارتوس کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی اایئر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کارتوس برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سنیل ساکن کرمن گھاٹ حیدرآباد جو آج شام شمس آباد ایئر پورٹ سے براہ دہلی ملایشیا روانہ ہونے ایئر پورٹ پہنچا جہاں کسٹمس عملہ کی چیکنگ کے دوران اسکے بیاگ سے کارتوس برآمد ہوئے ۔ سنیل کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کر دیا ۔