کارتا پور کواریڈار۔ عمران خان نے رکھاسبگ بنیاد‘ امن کے لئے دعاء کی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کارتا پور کواریڈار پراجکٹ کا چہارشنبہ کے روزجو ہندوستان سے کارتا پورا کے درمیان رابطے کا مقام ہے جہاں پر گرونانک کی سمادھی ہے۔ کارتار پورکواریڈار کی کی تشکیل سکھ سماج کا دیرینہ مطالبہ تھا‘ جس پر 1999میں غور کیاگیاتھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کی توقع ظاہر کی ہے کہ گرونانک کی کرپا سے کرتا پورا کواریڈار ’’ لوگوں کے درمیان کی خلش کو دور کریگا‘‘۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سدھو کو ہر جگہ تنقید کا نشانہ کیو ں بنایاجارہا ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ وہ یہاں پر امن اورہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ آئے تھے‘‘۔خان نے کہاکہ’’ میں سمجھتاہوں سدھوکو یہاں الیکشن لڑنا چاہئے۔ لوگ یہاں پر ان سے بہت محبت کرتے ہیں‘ یقیناًتمہاری جیت ہوگی‘‘۔ عمران خان نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ غربت سے لڑو‘ آپس میں میں نہیں‘‘۔ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے عمران خان تقریب میں جذباتی ہوئے کہاکہ میں نے لوگوں کے چہروں پر اس قدر مسکراہٹ ماضی میں نہیں دیکھی ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہم دونوں نیوکلیئر طاقتیں ہیں اور ایسا کونسا مسلئے ہے جو بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا۔