کاجل لگانے کے نئے انداز

خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب شرکت کرتی ہیں تو سب پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں۔ آپ کا پہننے اوڑھنے کا اندازہ خواہ کوئی بھی ہو، آپ کسی بھی تقریب میں جب بھی تیار ہوکر جائیں کوششیں کریں کہ سوبردکھائی دیں۔

آج کل چونکہ لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے۔ اس لئے لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کامیک اپ ایک دم نمایاں نظرآتا ہے۔سب سے پہلے ہاتھوں پر اچھی  کریم لگالیں چہرے کی بیس بنالیں جو آپ کی اصلی رنگت کے ساتھ میچ کرتی ہو۔ آپ ہونٹوں پر پنک کلر کی لب اسٹک لگالیں اگر آپ لپ اسٹک لگانا نہیں پسند کرتی تو آج کل مختلف کلر کے لپ بام بھی باآسانی دستیاب ہیں آپ انہیں بھی استعمال میں لاسکتی ہیں۔ کاجل لگانے کے مختلف آئیڈیاززیربحث ہیں۔ آپ بھی آزما کر تودیکھئے آپ کی شخصیت کیلئے کیا موزوں ہے۔منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری اسٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں۔ آنکھوں کے پیوٹوں پر پلکوں سے لیکر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی میٹلک شیلڈ لگالیں۔ اب آنکھ کے نچلے حصے پر اس قدر گہری لائن بنائیں لائن کاآغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کااختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں۔ بیرونی گوشے کی جانب کاجل قدرے بڑھا کر اس طرح لگائیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جائے اور آنکھوں کے گر وایک حاشیہ سابن جائے۔ بس یہی ہے کلاسیکی مصری اسٹائل کاجل ، اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی تقریب میں ایسا کاجل لگا کر جائیں اور منفرد نظر نہ آئیں۔