نئی دہلی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کابینی کمیٹی نے آج وزیر داخلہ امیت شاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کے بعد دوسرے درجہ کے حامل شخص ہیں۔ حکومت کی جانب جمعرات کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شاہ پانچویں کابینی کمیٹیز کے رکن رہیں گے۔ جبکہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن کے نام کا تذکرہ صرف ایک جگہ کیا گیا ہے۔ ٹسٹ معاشی ترقی کی تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے چھ کمیٹیوں کی تشکیل جدید کی ہے اور سرمایہ کاری، ترقی، روزگار اور مہارت میں ترقی کے ضمن میں دو مزید کابینی پینل تشکیل دی ہیں۔ سابقہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگاھ جو اس سے قبل چھ کمیٹیوں کے رکن تھے اب صرف دو پیانل کے ہی ہی رکن رہیں گے جو معیشت اور سکیوریٹی سے متعلقہ ہیں۔ کابینہ میں شاہ کی شمولیت کے بعد جو صدر بی جے پی تھی بھی ہیں سیاسی حلقوں میں خیال کیا جارہا ہے اب وہ سب سے اہم دوسری شخصیت ہیں اور ان کے لیے تقرر کے بعد ان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔