نئی دہلی، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے سکیورٹی اور تقرری کے متعلق کمیٹی سمیت مرکزی کابینہ کی آٹھ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی ہے ۔ تقرری امور کی کمیٹی کے ممبران میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے ۔ کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کو تمام آٹھ کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی رہائش سے متعلق اور پارلیمانی امور کی کمیٹی میں شامل نہیں رہیں گے ۔ سکیورٹی معاملات کی اہم کمیٹی میں وزیر اعظم سمیت پانچ رکن ہوں گے جن میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیرخزانہ وزیر نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل ہیں۔ سیاسی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈو ٹرانسپورٹ نتن گڈکری،وزیر خزانہ وزیر نرملا سیتا رمن، خوراک اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد ، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، وزیر ریل وزیر پیوش گوئل، وزیر صنعت اروند ساونت اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ہوں گے ۔اقتصادی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈ اور ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری، وزیر کیمیکل ڈی وی سدانند گوڑا، وزیر خزانہ وزیر نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر ریل پیوش گوئل اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان شامل ہیں۔