کابینہ میں توسیع ورنگل میں کہیں خوشی کہیں غم

قاضی پیٹ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی چندولعل کے کابینہ میں شامل کئے جانے پر ضلع ورنگل کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنوں میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ سارے چوراہوں پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تو دوسری جانب کابینہ میں شریمتی کنڈہ سریکھا اور ڈی ونئے بھاسکر کو شامل نہیں کئے جانے پر کئی کارکنوں میں مایوس دیکھی گئی ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے ڈی ونئے بھاسکر تلنگانہ تحریک میں اہم کردار نبھایا ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ تحریک میں احتجاجی دھرنے کئے اور پولیس کی لاٹھی چارج میں زخمی ہونے کے باوجود بھی انہیں کابینہ میں شامل نہیں کرنے پر کارکنوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ ایک طرف جشن تودوسری طرف ناراضگی دیکھنے کو آئی۔