کابل میں حقانی نیٹ ورک کے تین جنگجو گرفتار

کابل،20مئی(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل سے سکیورٹی فورسز نے ایک مہم کے دوران طالبان سے تعلق رکھنے والے تین جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا۔ حکومت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پریسیڈینٹل انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (توحید سینٹر) نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ (این ایس ڈی ) کے اہلکاروں نے کابل ضلع پولیس میں مہم کے دوران حقانی نیٹ ورک کے تین اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق این ڈی ایس نے مہم کے درست وقت کا انکشاف کیا۔