انقرہ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے مغربی ممالک پر زور دیا ہیکہ شام اور عراق بحران کا مستقل حل تلاش کریں اور داعش پر کئی ٹن بم گرانے سے صرف عارضی راحت ملے گی۔ انہوں نے شام کا بحران ختم نے کیلئے صدر بشارالاسد کی معزولی پر بھی زور دیا۔ اردغان نے کہا کہ فضا سے کئی ٹن بم گرانے کے نتیجہ میں عارضی طور پر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن خطرات اور اندیشے برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ترکی ایسا ملک نہیں ہے جو عارضی حل کی تلاش میں سرگرداں رہے گا۔ انہوں نے یہ تبصرہ پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔