کئی ممالک سے فلسطینی سفیر واپس

مقبوضہ بیت المقدس،17مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ، چاروں یوروپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فلسطین کے معاملہ پر ترک صدر رجب طیب اردغان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔