پورٹ الزبتھ۔28 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کو زخمی ہونے کے بعد آئندہ سیر یز تک مکمل فٹ ہونے کا چیلنج درپیش ہے۔زمبابوے کیخلاف ڈے نائٹ ٹسٹ میں اْن کے دائیں پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔ گزشتہ روزطبی معائنے کے بعد انہیں کھیل کے قابل ہونے کیلئے ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق فزیو تھراپسٹ سے علاج کے بعد وہ پانچ جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کیخلاف پہلے ٹسٹ تک مکمل صحت یا ب ہو سکتے ہیں۔