جوہانسبرگ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)کوئین ٹن ڈی کاک جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا شاندار طریقے سے آغاز کیا ہے اب وہ سال کے بہترین ابھرتے پانچ کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں جیسا کہ آج ساوتھ آفریقن کرکٹ نے سال کے بہترین ابھرتے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈیکاک کے علاوہ جنوبی افریقہ کیلئے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی دوڑ میں دیگر چار کھلاڑی ڈیوڈ ملر،ایانو کوہن،جسٹن اونٹون اور ستیان وینزیل شامل ہیں جنہوں نے گھریلو کرکٹ میں بھی شاندار مظاہرے کئے ہیں۔ 22 سالہ ڈی کاک نے جنوبی افریقہ کیلئے تمام تینوں طرز کی کرکٹ میں بین الاقوامی سطح پر متاثر کن مظاہرے کئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف متواتر تین سنچریوں کے علاوہ اپنے مختصر ونڈے کیریئر میں انہو ںنے تاحال پانچ سنچریاں اسکورکرلی ہے ۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کھلاڑی جیک کیالس اور اسمتھ کے مظاہروں اور ان کے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔