نئی دہلی ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ڈی سی اے نے آج فیصلہ کیا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور معطل بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد اور دیگر سرکردہ عام آدمی پارٹی عہدہ داروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی کہ ان اشخاص نے اس کرکٹ باڈی کے خلاف کرپشن کے ’’بے تکے اور بے بنیاد‘‘ الزامات عائد کئے ہیں۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے آزاد اور عام آدمی پارٹی قائدین کے تازہ الزامات کی پُرزور تردید کی اور کہا کہ اس طرح کے عجیب الزامات نے اس تنظیم کو بدنام کیا ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں جہاں تمام اعلیٰ ڈی ڈی سی اے عہدیداران موجود تھے، کارگزار صدر چیتن چوہان نے کہا کہ اسٹیٹ کرکٹ باڈی کے خلاف متعدد ’’جھوٹے‘‘ الزامات عائد کردیئے گئے ہیں اور ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف اسوسی ایشن قانونی تدبیر کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ خازن رویندر منچندا نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے ہتک عزت کا کیس کجریوال، آزاد اور دیگر کے خلاف دائر کرے گی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین
ونس میکموہن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
نیویارک ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیرمین ونس میکموہن کی بیٹی نے اپنے ساتھ آئے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آئی رومن رینز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا جس پر بحث ہونے لگی۔ صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب میکموہن بھی اس بحث شامل ہو گئے۔ گرما گرمی کے دوران میکموہن پولیس اہلکاروں سے لڑ پڑے جس کے نتیجے میں پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ۔