ڈی ویلیئرس بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

جوہانسبرگ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی کرکٹ میں کامیاب ترین شائقین کے پسندیدہ کرکٹر ’’مسٹر 360‘‘ اے بی ڈی ویلیئرس نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ ڈی ویلیئرس نے عوامی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تھک چکا ہوں، اور بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر سبکدوشی کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔ ڈی ویلیئرس نے 114 ٹسٹ ، 228 ونڈے اور 78 ٹوئنٹی 20 مقابلوبں میں جنوبی آفریقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈی ویلیئرس نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کھیل لی ہے اور دیانت داری سے کہا جائے تو اب کسی اور کو موقع دیا جانا چاہئے۔ سبکدوشی کا فیصلہ انتہائی مشکل ترین ہے۔