ڈی ویلیئرز نے آفریدی کی مقبولت کم کردی

لاہور ۔6 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کا نام کرکٹ کی دنیا میں ایک طوفانی بیٹسمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کے ہمالیائی چھکے بھی کافی مشہور ہیں۔ ایک وقت ایسا تھا کہ شاہد آفریدی کے نام کی کرکٹ شائقین کے درمیان طوطی بولتی تھی ، تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے اور خاص کر پاکستانی کرکٹ شائقین میں ان کا کچھ زیادہ جنون باقی نہیں رہ گیا ہے۔ دراصل کچھ دنوں قبل پاکستان سوپرلیگ کیلئے فائنل ڈرافٹنگ ہوئی۔ اس ڈرافٹنگ کے موقع پر پاکستان سوپر لیگ کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک سروے کیا گیا ، جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس عمل کے دوران سب سے پہلے پلاٹینم زمرے کے تحت کس کرکٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سروے میں تین نام دئے گئے تھے۔ اے بی ڈویلیئرس ، اسٹیو اسمتھ اور شاہد آفریدی۔ ٹویٹر سروے میں اے بی ڈی ویلیئرس عوام کی پہلی پسند بن کر سامنے آئے۔ ان کے حق میں 75 فیصد شائقین نے ووٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی کو صرف 17 فیصد ووٹ ملے۔ اسمتھ کے کھاتے میں محض 8 فیصد ووٹ گئے۔